چنیوٹ؛گوادر ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید حسنین حیدر کو سپرد خاک کر دیا گیا

16

چنیوٹ، 05 ستمبر(اے پی پی): گوادر ہیلی کاپٹر حادثہ کے دوران شہید ہونے والے تحصیل لالیاں شہید حسنین حیدر کو انکے آبائی علاقے ترکھان والا میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے،انکی نعش گزشتہ رات سرگودھا ائیر بیس سے انکے آبائی گاوں ترکھانہ والا لائی گی اور پاک بحریہ  کے جوان اور افسران بھی ساتھ تھے۔

والدین کی اکلوتی اولادحسنین حیدر کی پانچ ماہ پہلے شادی ہوئی،حسنین حیدر کی شہادت پر رشتہ دار اور دوست احباب نازاں ہیں، ماموں کے مطابق والدین کی اکلوتی اولاد  شہید محمد حسنین نے دس سال قبل پاک نیوی میں شمولیت اختیار کی تھی، شہید محمد حسنین کی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

نماز جنازہ میں رشتہ دار اور دوست احباب  ، پاک بحریہ کے افسران، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او ضلعی افسران سول سوسائٹی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔