چنیوٹ،18 ستمبر(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمدنےکہا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، خصوصی مہم کے دوران 180سے زائد مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمدنےکہا کہ فیلڈ افسران کو فیسکو کی جانب سے موصول ہونے والے استغاثوں پر فوری طور پر مقدمات درج کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کی میں خود مانیٹرنگ کررہاہوں۔
ڈی پی او عبداللہ احمد نے بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں بجلی چوروں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران 180سے زائد مقدمات درج کئے جاچکے ہیں،بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں کام کررہی ہیں،سپیشل مہم کے تحت فیسکو کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، فیسکو ٹیموں کے ساتھ ملکر بجلی چوروں کیخلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے،شہری ذمہ داری کاثبوت دیتے ہوئے بجلی چوروں کی اطلاع دیکر اپنا فرض ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب،حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق چنیوٹ پولیس کی جانب سے بجلی چوری کی روک تھام،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں چنیوٹ پولیس فیسکو ٹیموں کی بھرپور معاونت کررہی ہے۔