چنیوٹ،24ستمبر(اے پی پی ):جامعتہ المدینہ فیضان مدینہ چنیوٹ میں تقسیم اسناد و سرپرست اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پاس ہونے والے طلباء کرام کو اسناد پیش کی گئی،اجتماع میں سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر چنیوٹ تحصیل کے نگران اعظم عطاری نے فرمایا اور کہا کہ حفاظ کرام ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کو قرآن مجید کی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والے اساتذہ کرام اور والدین پورے معاشرے میں نمایاں مقام کے حامل ہیں اور ان کی قرآن مجید سے عقیدت و محبت کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں قرآن مجید کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم پر بھی طلبا پر انتھک محنت کی جارہی ہے اور اس سلسلہ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پوری قوت و توانائی کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس احسن عمل میں شریک ہر فرد قابل احترام ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے والے حفاظ کرام اور انکے اساتذہ اور والدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
تحصیل نگران اور جامعتہ المدینہ کے اساتذہ کرام نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔ اس اجتماع کی سرپرستی ناظم جامعتہ المدینہ مولانا محمد احسان عطاری نے کی۔