چنیوٹ ، 23ستمبر (اے پی پی ): نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ ، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد کوہلی نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 1000 یوریا کھاد کی بوریاں کو تحویل میں لے کر گودام سیل کردیا ہےجبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وادیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنراشفاق احمدکوہلی نے میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےبتایاکہ حکومت پنجاب اورڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایت پر چنیوٹ میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں،مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا۔