چھ ستمبر،شہداء کے دن کو بھر پور انداز میں منایا جا ئے گا،صو بائی و زیر اطلاعات بلو چستان جان اچکزئی

17

 

 کو ئٹہ، 05 اتمبر(اے پی پی):صو بائی و زیر اطلاعات بلو چستان جان اچکزئی نے کہا ہے چھ ستمبر شہداء کے دن کو بھر پور انداز میں منایا جا ئے گا،شہداء کی قربانیوں کی بدولت پاکستان عراق نہ بنا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔صو بائی و زیر اطلات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر ہمارے عظیم شہداء کا دن ہے ان شہداء کی وجہ سے ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں،ان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں تباہی نہیں آئی لیبیا،افغانستان، سیریا کی حالت سب کے سامنے ہے چھ ستمبر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ یہی ہے ان کی یادوں کو ہر جگہ منایا جائے، جس مقصد کے لئے انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہمیں اس مقصد کو کبھی نہیں بھولنا چاہیئے اور کہا کہ  اس سلسلے میں شان پاکستان ایواڈ کا انعقاد کیا جا رہاہے ان ہیروز کو ایوارڈ دیا جائے گاجنہوں نے صو بے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

 صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے بلوچستان کلچر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مل کر یہ ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے شہر یوں سے درخواست ہے کہ وہ اس پروگرام میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔