چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانوی پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

31

اسلام آباد، 28 ستمبر (اے پی پی): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانوی پارلیمنٹ کے وفد نے   جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف موضوعات پر تعمیری بات چیت کی گئی جبکہ تجارت اور معیشت میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔