ڈیرہ بگٹی؛ سکھ اور بگٹی قبائلی عمائدین کی ہرديپ سنگھ کے کینیڈا میں قتل کے خلاف احتجاجی ريلی

15

 

ڈیرہ بگٹی، 25 ستمبر(اے پی پی):ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پاکستان ہاؤس کی جانب سے کینیڈا میں انڈیا کے ہاتھوں مارے جانے والے ہرديپ سنگھ کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ريلی کی سربراہی ڈیرہ بگٹی کے سکھ برادری ، اور بگٹی قبائل میں سے وڈیرہ شاہ مراد خان بگٹی وائس چیئرمین میر جمال خان کلپر نے کی۔ريلی میں موجود شرکا کا کہنا تھا کہ ہم انڈیا کی طرف سے  سکھ نسل کشی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ سکھ نسل کشی پر ایکشن لے کر انڈیا پر سخت سے سخت پابندیاں عائد کی جائیں اور ہرديپ سنگھ کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے ۔