Video Player
00:00
00:00
ڈیرہ غازیخان، 23 ستمبر (اے پی پی): حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقوں میں پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد ٹوانہ کی زیر نگرانی بارڈرملٹری پولیس (بی ایم پی) کیجانب سے سمگلروں اور شوگر مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور بی ایم پی فورس نے بواٹا سرحدی بارڈر سے دو ٹرکوں پر لوڈ کی گئی پچاس کلو کی 575بوری چینی قبضے میں لے کر ٹرک مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔
اسی طرح ایرانی تیل کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف مہم کے دوران پندرہ ایام میں 97610لیٹر پٹرول و ڈیزل قبضے میں لے کر 39 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔ ایرانی پٹرول کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں73گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا گیا اور 73 افراد کو گرفتار بھی کیاگیا ہے۔