ڈیرہ غازی خان جمخانہ کلب کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس،اہم فیصلے کیے گئے

21

ڈیرہ غازی خان، 16 ستمبر (اے پی پی):کمشنر و چیئرمین ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ڈی جی خان جمخانہ کلب کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کلب کی بہتری،نظم و ضبط اور دیگر معاملات پر  اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان جمخانہ کلب اراکین کےلئے دوسرا گھر ہے، کلب میں فیملیز کو پر سکون،تفریحی اور کھیل کے مقابلوں کےلئے مثبت ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کلب کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرائے جائیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق احمد ٹوانہ،سیکریٹری کلب امتیاز لغاری،اظہر جاوید ،شیخ زین،اسحاق کھوسہ اور دیگر موجود تھے۔