ڈی جی خان؛ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ، سکیورٹی و قیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا

68

ڈیرہ غازی خان،01 ستمبر(اے پی پی): ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عمران شفیع خان نے سنٹرل جیل کا دورہ کر کے سکیورٹی اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مجسٹریٹ وقاص مرتضی جنجوعہ، سپرنٹنڈنٹ جیل محمد زبیر چیمہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، میڈیکل آفیسراور دیگر جیل افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ، مختلف بیرکس اور بلاکس کاوزٹ کیا۔

انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث دو قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔