ڈی جی خان ؛ڈپٹی کمشنر  کی زیر صداررت بجلی چوری کی روک تھام کیلئے میپکو افسران کا اجلاس

8

ڈیرہ غازی خان،26 ستمبر(اے پی پی): ڈیرہ غازی خان میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت میپکو افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بجلی چوروں کیخلاف جاری کریک ڈاون میں تیزی،ہائی لاس فیڈرز کے علاقوں کی سخت مانیٹرنگ،ایکشن کے دوران پیش آنیوالے مسائل کو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لانے اور مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی چوروں کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے اور میپکو افسران روزانہ کی بنیاد پر فیڈر وائز پراگریس شیئر کریں۔انہوں نے کہا کہ یونٹس سپلائی کے عین مطابق ایکشن کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے اورانسپکشنز بڑھانے کے ساتھ ماتحت سٹاف پر بھی نظر رکھی جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ،پولیٹیکل اسسٹنٹ مشتاق احمد ٹوانہ،ڈی ایس پی امتیاز چنگوانی،ایس ای ملک یعقوب،ڈی ڈی ٹی یاسر جمیل ودیگر موجود تھے۔