اسلام آباد، 12 ستمبر (اے پی پی ):27 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا کراچی گالف کلب میں انعقاد ہوا جس کے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 600 سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔ چیمپئن شپ کل 8 کیٹیگریز میں کھیلی جائے گی۔یہ ٹورنامنٹ 1995 سے قومی گالف سرکٹ کا ایک باقاعدہ اور بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا کے نمائندوں کو چیمپین شپ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
تقریب میں سول و ملٹری افسران اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











