کشمیر کے مسئلے پر سعودی عرب سمیت او آئی سی کا موقف بالکل وا ضح ہے، توہین رسا لت اور قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں،حافظ طاہر محمود اشرفی

19

لاہور۔26ستمبر  (اے پی پی):پا کستا ن علما کو نسل کے چیئر مین مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی معاملے پرتنہا نہیں ہے، کشمیر کے مسئلے پر سعودی عرب کا موقف بالکل وا ضح ہے، بھارت سے مذاکرات کشمیر کے راستے سے ہی ہونگے،فلسطین کے مسئلے پر اسرائیل کو بھی مذاکرات کرنا ہوں گے،توہین رسالت اور قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں، ہم تمام الہامی کتابوں کی عزت و تکریم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔طا ہر محمود اشرفی  نے کہا کہ ربیع الاول کے مہینے میں پوری دنیا  میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے حوالے سے اجتماعات ہو رہے ہیں،4 دن پہلے ایک سیرت کانفرنس میں عالمی مذہبی قائدین کا اجتماع مو ریطا نیہ میں ہوا جس میں مجھے بھی شرکت کا موقع ملا، وہاں پر جہاں انتہا پسندی، دہشت گردی  اور اسلامو فوبیا جیسے موضوعات پر بات ہوئی وہاں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے بھی میں نے اپنی گزارشات پیش کیں،اس وقت دنیا میں سب سے اہم معاملہ اسلامی فوبیا کا ہے،پو ری دنیا نے دیکھا کہ ایک بار پھر ایک یورپی ملک میں اسلامی ممالک کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن کریم کو جلایا گیا،ہمیں قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں،ہم تمام الہامی کتابوں کی عزت و تکریم کرتے ہیں۔انہو ں کہا کہ ایک سازش کے تحت اسلام اور مسلمانوں کو  بد نا م کرنے کے لیے ان کا تعلق دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جوڑا جاتا ہے جبکہ اسلام  امن کا دین ہے۔طا ہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما کونسل کے زیر اہتما م ربیع الاول میں پورے ملک میں سیرت رحمت اللعالمین  صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنسیں منعقد کی جا رہی ہیں،یکم اکتوبر کو لاہور الحمرا ہال میں ہم” اسلام میں غیر مسلموں کے حقوق ،، کے موضوع پر سیرت رحمت اللعالمین کانفرنس کر رہے ہیں جس میں پاکستان میں موجود تمام غیر مسلم مذاہب کے قا ئدین کو مد عوکیا ہے تا کہ وہ وہاں پر آ کر اپنی بات کریں اور ہماری  بات سنیں ۔انہو ں نے کہا کہ یکم اکتوبر کو مشتر کہ اعلا میہ جا ری کیا جا ئے گا۔