کوئٹہ،06 ستمبر( اے پی پی ):پاک سول سولجرآرگنائزیش کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے باہر ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاک سول سولجرارگنائزیش کے صدر محمد جاناں نے کہا کہ 6سمتبر 1965کو پاک فوج کے جوانوں نے روایتی حریف کو چنے چبوائیں اور ہندوستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ ہے۔
انہوں نے پاک فوج کے نوجوان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج کے جوان آج بھی سرحدوں پر جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور ہم انٹیلیجنس ایجنسیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو دن رات کام کرکے ملک سے دشمنوں کا خاتمہ کررہے ہیں، آج پاک فوج اور ایجنسیوں کی بدولت بلوچستان میں امن قائم ہے۔