کوئٹہ،29ستمبر(اے پی پی):نگراں صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر احمد جمالی نے سول اسپتال کوئٹہ میں ٹراما سینٹر میں مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر عظیم اللہ بھی موجود تھے۔
نگراں صوبائی وزیر داخلہ نے مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور کہا کہ زخمیوں کی علاج معالجے کیلئے تمام طبی سہولیات بروئے کار لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امن کے قیام میں ہمارے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں۔
صوبائی وزیر داخلہ نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔