پشاور، 29ستمبر(اے پی پی): کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ہنگو کاہنگامی دورہ کیا اور وہاں دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا ۔ کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ ہمیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے، پولیس جوانوں نے جوانمردی دیکھائے ہوئے علاقے کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو میں آج کے واقعہ پر انتہائی افسوس ہے، دھماکے کے ذمہ داران لوگ مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں ہیں۔