کو ئٹہ؛ مو ٹر وے پولیس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم

34

کوئٹہ، 19 ستمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنر ل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ نے  کہا ہے کہ اسلام آباد کے بعد کو ئٹہ میں مو ٹر وے پولیس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کر  دی گئی ، ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کے قیام سے بلو چستان کے لو گوں کو روزگارکے موقع میسر ہو نگے بلو چستان میں حادثات کی سب سے بڑی وجہ شاہر اہوں پر سنگل ہونے وجہ سے رونما ہو رہے ہیں۔ صو بے میں شاہراہوں کی توسیع کا معاملہ این ایچ سے اٹھایا جائے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایل اے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہی ۔اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر پولیس ویسٹ زون طاہر علاالدین ، سیکٹر کمانڈر قلات تھری محمد یاسر دوتانی ،سیکٹر کمانڈر اوتھل اجمل خان کھوسہ،سیکٹر کمانڈر گوادر محمد وقار،سیکٹر کمانڈر N50امداد اللہ شاہد بھی موجود تھے۔

 آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی ایل اے منصوبے پر ایک ارب روپے سے زائد لاگت آئی ہے منصوبے کا آغاز 2020 میں ہوا اور 2023میں مکمل کیا گیا شہر یوں کو سہو لیات فراہم کرنے کے لئے موٹر وے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے باقاعدہ کلاسز کا اجراءکرنے کے ساتھ ساتھ سی لائسنس کا اجراءبھی جلد کیا جائے گا اور لائسنس ہولڈرز کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی جس سے بلو چستان کے پسماندہ علا قوں کے لو گوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، خصو صا دبئی اور یورپ کے ممالک میں ڈرائیوز کی بہت ڈیمانڈ ہے۔ اگر یہاں سے وہ ڈرائیور کے لائسنس مل جا تا ہے تو باہر ممالک میں ان کے لئے آسانی ہو گی جبکہ  لائسنس کے لئے غیر ملکی  سٹینڈرڈ متعارف کروایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ اور بلو چستان میں نفری کی قلات کا سامنا ہے جس سے محکمہ مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کو ئٹہ میں مزید پانچ بیٹ جلد کھولا جا ئے گا بلو چستان میں موٹر وے پولیس عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔

آئی جی موٹر وے پو لیس کا کہنا تھا کہ موٹروے کی ملازمین کی تنخواہیں  اسلام آباد پو لیس سے بھی ہم ہیں محکمہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضا فے کے لئے درخواست کی ہے امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جا ئے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بلو چستان کے شاہر اوں پر حادثات کی بڑی وجہ یہاں پر ڈبل روڈ کا نہ ہو نا شاہر ایں سنگل ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضا فہ ہو گیا ہے موٹروے پو لیس نے تمام مسافر بسوں میں ٹریکر نصب کیا گیا ان تمام گاڑیوں کی مانیٹرنگ کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اورسپیڈنگ کی صورت میں ان کو جرمانہ کیا جا ئے گا ،اس وقتN10،N50،N25پر نیشنل ہا ئی ویز اینڈ موٹرے کی نفری تعینات ہے کو ئٹہ میں مزید پانچ بیٹ کھول رہے ہیں۔