ایبٹ آباد،01 سمتبر(اے پی پی):گلیات یوسی نتھیاگلی میں ڈپٹی کمشنر خالد اور اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ مال ، ایجوکیشن پبلک ہیلتھ کے افسران و اہلکاروں سمیت توحید آباد ہائی سکول میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سنے ۔
اس موقع پر چیئر مین وی سی سردار اقبال، کونسلر سردار شیراز ،کونسلر ممتاز معزیزین علاقہ قاری فاروق ،سردار زاہید، سابق کونسلر فیاض ،اصغر اعظیم ، الیاس تاج ،سردار زرداد سابق ناظم چئیر مین ،سماجی شجصیت سردار عرفان محبوب اور خالد مسکین سمیت دیگر نے عوامی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے توحید آباد پرائمری سکول کی خطرناک عمارت جس میں اب بھی بچے بچیاں زیر تعلیم ہیں کی ازسر نو تعمیر کے لئے فنڈ منظوری کا مطالبہ کیا تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ توحیدآباد ہائی سکول میں طالبات کے لئے الگ عمارت کی بات ہوئی جبکہ زمین موجود ہے، اسی طرح بی ایچ یو ہسپتال پسالہ رتہ بگلہ میں سٹاف کی کمی اور ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ سامنے آیا ۔
اس موقع پر توحید آباد ہائی سکول کے طالب علموں میں سے پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے پوزیشن ہولڈروں کو انعامات دئیے گئے۔