گوجرانوالہ؛بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون 11ویں روز بھی جاری، 566 افراد کو پکڑا لیا گیا

64

 

گوجرانوالہ،17ستمبر(اے پی پی): گیپکو کا ریجن بھر میں بجلی چوروں اور  نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون 11ویں روز بھی جاری، ایک دن میں 100 بجلی چور پکڑ لیے، اب تک کل 566 بجلی چوروں کو پکڑا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو گیپکو کےمطابق ریجن بھر میں بجلی چوروں اور  نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون 11ویں روز بھی جاری رہا، گیپکو نے ایک دن میں 100 بجلی چور پکڑ لیے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی مدد سے گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، اب تک کل 566 بجلی چوروں کو پکڑا گیا ہے، چیف گیپکو نے بتایا کہ بجلی چوروں کو 4 کروڑ 25لاکھ روپے سے زائدکے جرمانے عائد کیے ہیں اور مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کرنیوالوں کوگیپکو کی جانب سے12 لاکھ سے43 زائدیونٹس کے ڈیٹیکشن بلز ڈالے گئے ہیں،

گوجرانوالہ انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے مقدمات میں نامزد بجلی چوروں کی گرفتاریاں، چھاپے بھی مارے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری پکڑنے میں مطلوبہ پرفارمنس نہ دکھانے والے افسران کو فیلڈ سے فوری طور پر ہٹا دیا جائےگا، بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے جائیں گے اور نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔