گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر سید وارث شاہ ٹول پلازہ کے قریب  نجی آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی

102

نوشہرہ ورکاں01 ستمبر(اے پی پی): گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر سید وارث شاہ ٹول پلازہ کے قریب  نجی آئل ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلے اور دھواں آسمان کی بلندی کو چھونے لگا۔ مبینہ طور پر آئل ڈپو میں پچاس ہزار لیٹر تیل ذخیرہ کیا گیا تھا اور  فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تیل کا ذخیرہ رہائشی علاقے سے دور ہونے کی وجہ سے  علاقہ مکین محفوظ ہیں۔