گوجر خان، 06 ستمبر ( اے پی پی): یوم دفاع کے حوالے سے گوجر خان جاتلی موڑہ حیات سوار حسین شہید نشان حیدر کے مرکز پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں میں مہمان خصوصی میجر جنرل عرفان ارشد کمانڈر لانگ ایریا راولپنڈی نے آرمی چیف کی طرف سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔
اس موقع پر مقامی باسیوں و طلبہ طالبات کی بھر پور شرکت کی اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔