احمد پور شرقیہ ،27 اکتوبر( اے پی پی ): بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور نہتے فلسطینیوں پر بمباری کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ندیم احمد ہاشمی کی قیادت میں یکجہتی کشمیر اور فلسطین پر ظلم و بربریت کے حوالے سے ریلی میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ سے منیر شہید چوک تک نکالی گئی۔
ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد ہاشمی،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر محمد عارف غوری،مسلم لیگ (ن) کے رہنما میر عمر سعود، محمد اسلم قریشی، مہر سعید احمد سعیدی، میونسپل افیسر قاضی محمد نعیم، ویسٹ مینجمنٹ کے آفیسر سہیل منظور،شہزاد خان لاشاری ایڈووکیٹ کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی میں گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبات، گورنمنٹ ایس اے ہائی سکول، گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کے طلبہ، ریسکیو, میڈیکل آفیسرز محکمہ ہیلتھ, وکلاءکمیونٹی، تاجران، مسلم لیگ (ن)، سول سوسائٹی،پولیس،میونسپل کمیٹی کے آفیسران،ایپکا ملازمین سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء طلباء و طالبات نے ہاتھوں میں بینر ز،پلے کارڈ زاور پاکستانی و کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان اور فلسطین کو یہودیوں کے حصار سے بچاو کے نعرے لگائے گئے۔











