اسلام آباد،20 اکتوبر( اے پی پی ): نائیجیریا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر بیلو ابیو نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام کا دورہ کیا۔نائیجیریا کے ہائی کمشنر نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے الوداعی ملاقات کی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سربراہ پاک بحریہ نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ بحری تعلقات کے فروغ کیلئے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ نائیجیریا کے ہائی کمشنر نے خطے میں امن واستحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردارکو سراہا ۔











