اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مولانا فضل الرحمان سے انکی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت

31

اسلام آباد، 25اکتوبر(اے پی پی ):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں  ان کی خوشدامن کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

 ملاقات میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین اور  مہتاب خان عباسی بھی موجود تھے ۔