الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں تقسیم شدہ 275انتخابی فہرستوں کا گھر گھر تصدیقی عمل مکمل ہو چکاہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

36

ڈیرہ غازی خان،18 اکتوبر  (اے پی پی):ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ غازیخان امتیاز احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں تقسیم شدہ 275انتخابی فہرستوں کا گھر گھر تصدیقی عمل مکمل ہو چکاہے۔بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کے کوائف میں  غلطی ہو تو الیکشن کمیشن نے ضلع کی عوام کو 25اکتوبرتک اپنے شناختی کارڈ کے مطابق ووٹ اندراج، اخراج، منتقلی اور دیگر کوائف کی درستگی کیلئے موقع فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام انتخابی فہرستوں کو فوری طور پر غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے ڈیرہ غازیخان کے شہری اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج، منتقلی یا شناختی کارڈ کے کوائف کے درست اندراج کے حوالے سے اپنی درخو استیں اندراج و منتقلی ووٹ کیلئے فارم نمبر 21، اعتراض، اخراج ووٹ کیلئے فارم نمبر 22، کوائف درستگی کیلئے فارم نمبر 3 بروقت جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فارم ضلعی الیکشن کمیشن آفس سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔