مری؛ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں معذوری سرٹیفکیٹ کے اجراءکیلئے بورڈ کے بیسویں اجلاس کا انعقاد

90

مری،18اکتوبر( اے پی پی ): تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں معذوری سرٹیفکیٹ کے اجراءکے لیے بورڈ کا بیسواں اجلاس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں کل 23 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 21 افراد کو معذوری سرٹیفکیٹ کے لیے اہل قرار دیا گیا جبکہ ایک مریض کو مزید ٹیسٹ تجویز کئے گئے علاوہ ازیں ایک مریض کو معذوری سرٹیفکیٹ کے لیے نا اہل قرار دیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے بتایا کہ معذوری سرٹیفکیٹ کے اجراءکے لیے میڈیکل بورڈ کا آئندہ اجلاس اگلے ماہ کے وسط میں ہو گا۔

 اجلاس میں سوشل ویلفیئر آفیسر غالب عباسی، ثروت عباسی، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شمائلہ، ماہر امراض بچگان ڈاکٹر وقاص خان ، ماہر امراض ہڈی و جوڑ ڈاکٹر شہریار اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر رجا نے شرکت کی۔