اوکاڑہ،27اکتوبر(اے پی پی) : ملک بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر “بلیک ڈے ” کے موقع مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پبلک سکول اوکاڑہ میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر تھے ۔
تقریب میں ڈی پی ایس کالج کی طالبات نے خطاب کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کیا اس کے علاوہ جونیئر سیکشن کے طلباء و طالبات نے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور بربریت کے خلاف خاکہ پیش کرکے کشمیر کی آزادی کے لئے آواز بلند کی۔
تقریب کے آخر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر کی قیادت میں واک کی گئی جس پرنسپل ڈی پی ایس ثروت حسن سکول سٹاف اور طلبہ نے شرکت کی، اس موقع پر اے ڈی سی آر کامران بشیر ڈوگر نے ہندوستان کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آ ج کا دن ہمیں کشمیریوں سے یکجہتی کا درس دیتا ہے ،پاکستان ہمیشہ اپنے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا۔











