اوکاڑہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ریٹائرڈ پولیس افسران کی میٹنگ کا انعقاد

44

اوکاڑہ،22اکتوبر (اے پی پی): ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملک داؤد کی زیر صدارت طیب سعید شہید پولیس لائن میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین کا  اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملک داؤد نےکہا کہ اجلاس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سپیشل ہدایات اور ڈی پی او منصور امان کے احکامات کے مطابق کیا گیاہے۔آپ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا حصہ رہے  ہیں آپ ڈیپارٹمنٹ کی آنکھیں،کان او زبان بھی ہیں اور ہمیشہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کا حصہ رہیں گے اگر آپ کا کوئی مسئلہ ہو تو ریٹائرڈ پولیس افسران

  کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے دروازے 24 گھنٹے کے لیے کھلے ہیں۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو ریٹائرڈ پولیس ملازمین نے اپنے اپنے مسائل بتائے،صحت مند ریٹائرڈ پولیس ملازمین نے سیکیورٹی گارڈ کے لیے بھی ملازمت کی درخواستیں دیں اس کے علاوہ پولیس ملازمین نے اپنے بچوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈ کے لیے مطالبہ کیا۔ اجلاس میں جہیز فنڈ کے لیے درخواستیں وصول کر کے کہا گیا کہ آئی جی پنجاب کو ایک ایک لاکھ روپے دیے جانے کی سفارش ہوگی ۔