اوکاڑہ،23اکتوبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سٹی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کارڈیک وارڈ،ایمرجنسی وارڈ ،پیڈز وارڈ،میڈیسن سٹور کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے میڈیسن سٹور میں ادویات کا ریکارڈ چیک کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدائیت کی کہ ایمرجنسی میں آنےو الے مریضوں کو تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں کسی بھی مریض کو ہسپتال کے باہر سے ادویات نہ خریدنی پڑیں۔
ڈپٹی کمشنرڈاکٹر ذیشان حنیف نے ایمرجنسی میں لائی جانے والی بچی کی عیادت کی اور بچی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔