اوکاڑہ،23اکتوبر(اے پی پی ):نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدائیت پرضلع کی تینوں تحصیلوں میں صحت اور خوراک کے فروغ کے انقلابی قدم کے سلسلہ میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔ تحصیل اوکاڑہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سٹی ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی ،تحصیل رینالہ خورد میں تحصیل ہیڈ کو آرٹر ہسپتال رینالہ اور تحصیل دیپالپور میں تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال دیپالپور،حویلی لکھا ،رورل ہیلتھ سنٹر اختر آباد ،بامہ بالا، گوگیرہ،شاہبور،بٹک، بصیر پور، منڈی احمد آباد، شیرگڑھ، وساویوالہ، حجرہ شاہ مقیم اور بنیادی مرکز صحت 53ٹو ایل ،18ون ایل اور رکن پورہ میں میڈیکل کمیپس لگائے گئے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سٹی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی میں ہفتہ صحت کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی کی ہدائیت پر ضلع کے سرکاری ہسپتالوں ، مراکز صحت میں میڈیکل کیمپس کا انعقادکیا گیا ہے، مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے اور 28اکتوبر تک میڈیکل کیمپس میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا جائے گا، مختلف امراض کی تشخیص اور علاج معالجہ کے لئے ڈاکٹرو پیپرا میڈیکل سٹاف مریضوں کی راہنمائی بھی کر رہے ہیں ۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے مختلف ہیلتھ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور لوگوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے طبی معائنہ کے عمل کا مشاہدہ بھی کیا ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ میڈیکل کیمپس میں مریضوں کی رجسٹریشن ،کلینکل ہسٹری ،بنیادی معائنہ ہیماٹولوجیکل سرجیکل سکریننگ ،مریضوں کی کونسلنگ و طبی راہنمائی ،حاملہ خواتین اور دو سال سے کم بچوں کی ویکسی نیشن ،حاملہ خواتین کا چیک اپ ،پھپھٹروں کی صحت اورٹی بی، ہیپا ٹائٹس بی،سی کی سکریننگ کی جا رہی ہے اور پورا ہفتہ طبی معائنہ جات اور تشخیصی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔