اوکاڑہ؛کانسٹیبل محمد عبداللہ کی بیٹیوں نے تعلیم کے میدان میں شاندار سنگ میل عبورکر لیا

23

 

اوکاڑہ،31اکتوبر(اے پی پی ):اوکاڑہ پولیس سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل محمد عبداللہ کی بیٹیوں نے تعلیم کے میدان میں شاندار سنگ میل عبورکر لیا، عائشہ عبداللہ نے کینیڈا میں ہونے والے بین الاقوامی مضمون نویسی کے مقابلے میں گولڈ میڈل اور سکالرشپ جبکہ نشاء عبداللہ نے امریکہ میں ہونے والے بین الاقوامی کوئز میں گولڈ میڈل حاصل کر کے والدین اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے ان کو مبارکباد دی اور کہا کہ باوجود ان تمام چیلنجز کے جس کا  پولیس روزانہ کی بنیاد پر سامنا  کرتی ہے اور یہ واحد محکمہ ہے جہاں جب صبح باپ گھر سے وردی پہن کے نکلتا ہے اور بچے اس کو وردی میں جاتے ہوئے دیکھتے ہیں تو شاید یہ یقین نہیں ہوتا کہ واپس بھی آئے  گا اس سب کے باوجود بھی جس طرح سے ان بچوں نے زندگی میں نمایاں کامیابی حاصل کی یہ ہم سب کے لیے انتہائی باعث فخر ہے۔