اٹک،23اکتوبر(اے پی پی):اٹک میں جی ٹی روڈ پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ تھری کامرہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹس کی سمگلنگ ناکام بنادی ہے ۔دو ملزمان گرفتار کرکے ڈمپر سے پانچ کروڑ روپے کے 330 کاٹن برآمد کر لئے گئے ہیں ۔
ڈی ایس پی موٹروے یونس خان کے مطابق بغیر ڈیوٹی سگریٹس ڈمپر گاڑی کے ذریعے صوابی سے لاہور اسمگل کئے جا رہے تھے جن کی مالیت 5 کروڑ روپے بنتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جی ٹی روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے ہرو ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر کو روک کر دو اسمگلرز معشوق احمد پشاور اور نیاز ولی سکنہ باڑہ گرفتار کئے گئے ہیں، موٹر وے پولیس کے مطابق سگریٹس سے بھرا ڈمپر کئی چیک پوسٹوں سے گزر کر آیا جس کو مشکوک جان کر ہرو چیک پوسٹ پر روکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے ڈمپر کو بھگا دیا جس کو بڑی مشکل سے روکا گیا ، ضروری کارروائی کے بعد ملزمان کو اٹک پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔