بورے والا،29اکتوبر(اے پی پی): ڈی ایس پی محمد عمر فاروق بلوچ کی ٹرانسفر پر یادگار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نئے آنے والے ڈی ایس پی ظفر اقبال ڈوگر کو استقبالیہ بھی دیا گیا ا۔تقریب میں ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا،ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد کمیانہ،اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی،سابق اراکین اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی ایس پی عمر فاروق نے ایمانداری نے محکمہ کا سر فخر سے بلند کیاایماندار اور فرض شناس آفیسر محکمہ کے لئے قابل فخر ہیں،خلق خدا کی ایمانداری سے خدمت کرنے والا اجر عظیم کا حقدار ٹھہرتا ہے،ظلم کا ہاتھ روکنا اور ظالم کو کیفر کردار تک پہچانا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت اور ایمانداری ہمارے معاشرے میں ناپید ہوچکے ہیں، ایک باضمیر انسان دوسروں کے درد کو اپنا درد سمجھتا ہےظ،الم کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسکے سامنے ڈٹ جانا ایک سچے اور کھرے شخص کی نشانی ہےاورسچ پہ کھڑا ہوکر ہی معاشرے کے ناسوروں کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے۔
تقریب سے ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد کمیانہ،سابق ارکان اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،پیٹرن انچیف سول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ شہزاد مبین اور ڈی ایس پی میڈم روبینہ عباس نے ڈی ایس پی محمد عمر فاروق کی محکمہ پولیس کے لئے قابل فخر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔