بھکر،19اکتوبر(اے پی پی): ضلع بھکر کی پہلی خاتون ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اسپیشل مجسٹریٹ شفق ناز نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور مصنوعی گرانفروشی کنٹرول کرنے کے لیے بولی کے عمل کا جائزہ لیا،خریداری کے لیے آئے شہریوں سے نرخ اور انتظامات بارے دریافت کیا۔
اس موقع پر اسپیشل مجسٹریٹ شفق ناز نے شہریوں کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے احکامات پر لوگوں کو حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق تمام اشیاء کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، انشاءاللہ ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔