بھکر؛ڈی پی او محمد نوید کا دریائی چیک پوسٹ روہیلہ غربی کا دورہ

18

بھکر،03اکتوبر(اے پی پی): ڈی پی او محمد نوید نے دریائی چیک پوسٹ روہیلہ غربی کا دورہ کیا۔انہیں ڈیوٹی پر مامور آفسران و ملازمان کی ڈیوٹی کے بارے میں بریف کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او بھکر محمد نوید نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی الرٹ اور چوکس ہوکر کریں، دریائی پتن کے ذریعہ ہر آنے جانے والے اشخاص کی اچھی طرح تلاشی لیں، بغیر چیکنگ کے کوئی بھی اشخاص دریائی پتن کے ذریعہ پنجاب میں داخل نہ ہو، گاڑیوں کو جدید ٹیکنالوجیکل سسٹم کے ذریعے چیک کریں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ  گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں، روزانہ کی بنیاد پر اپنے ایریا میں سرچ آپریشن اور موک ایکسرسائز کریں تاکہ شرپسند عناصر کے مذموم ارادوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

ڈی پی او محمد نوید کا کہنا تھا کہ بھکر پولیس ہمہ وقت عوام الناس کی حفاظت اور خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔