بھکر،02اکتوبر(اے پی پی):ڈی پی او محمد نوید کی طرف سے روزمرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری، ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔
ڈی پی او بھکر نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور بر وقت کارروائی کرکے رپورٹ بھجوانے کی تاکید کی۔ڈی پی او محمد نوید کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔