بھکر،27 اکتوبر(اے پی پی): ڈی پی او محمد نوید نے پولیس خدمت مرکز کی عمارت میں توسیع کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیااور مقررہ وقت پر تکمیل ، مٹیریل کی مقدار اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی پی او محمد نوید نے کہا کہ پولیس فورس کی عمارت اور دیگر تعمیرات طویل معیاد منصوبہ جات کے تحت کی جاتی ہیں تاکہ عمارت، پوسٹ یا کوئی بھی تعمیر زیادہ سے زیادہ مضبوط ہو جو کہ لمبے عرصے تک زیر استعمال رہیں۔











