جلال پورپیروالہ؛موٹروے پولیس نے مسروقہ گاڑی قبضے میں لے لی ، ملزم فرار

60

جلال پورپیروالہ ،30  اکتوبر (اے پی پی): موٹروے پولیس نے دوران گشت کراچی پولیس کی جانب سے نوٹ شدہ مسروقہ گاڑی رجسٹریشن نمبر  BWE – 905 ، ٹریکر کی مدد سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جلالپور پیر والا انٹر چینج کے قریب پکڑ لی ہے تاہم ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، کیمرہ میں آئی تصاویر کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے مسروقہ گاڑی کو تحویل میں لیکر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ صدر جلالپور پیروالا کے حوالے  کر دی جبکہ مذکورہ گاڑی کو کراچی سے ملتان لے جایا جا رہا تھا۔

 ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم چوہدری نے متعلقہ پولیس افسران کو بہترین کارکردگی پر سراہا۔ سیکٹر کمانڈر قلب عباس سپرا نے افسران کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔