جہلم؛ موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد

43

جہلم، 29اکتوبر(اے پی پی ): پولیس  نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ کو  گرفتار کر کے مسروقہ 09  موٹرسائیکلز برآمدکر لی ہیں۔کارروائی کے دوران  ملزمان ماجد ، علی رضا ، صابر حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔