جیکب آباد: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، اشیاء خوردونوش کی نئی شرکاری قیمتیں جاری

51

جیکب آباد ،17 اکتوبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر دادلو خان زرانی کی زیر صدارت ڈی سی آفس جیکب آباد میں اجلاس منعقد ہوا، جس دوران ڈپٹی کمشنر نے روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں مقرر کیں۔

ڈپٹی کمشنر جیکب آباد دادلو خان زہرانی کی طرف سے چاول باسمتی کرنل پنجاب 290 روپے فی کلو، چاول باسمتی من پنجاب 180 روپے فی کلو، چاول باسمتی پنجاب 150 روپے فی کلو، چاول باسمتی کرنل سندھ 280 روپے فی کلو، چاول باسمتی روسی 180 روپے فی کلو گرام۔ چاول ایری 6 130 فی کلو، فلور مل 125، آٹا 125 روپے فی کلو، تل 150 روپے فی کلو، میدہ 150، گڑ 160، نمک 15 روپے، سرخ مرچ ستیب 550 روپے فی کلو، لال مرچ پسی ہوئی 100 روپے فی کلو۔ چنے کی دال 220 روپے، دال مٹر 270، بیسن چنے 235، بیسن مٹر 160 روپے فی کلو، بڑا گوشت 780 روپے فی کلو، بڑا گوشت گائے 580، چھوٹا گوشت 1600 روپے فی کلو، مچھلی 2 کلو سے زیادہ 460 روپے فی کلو,کلو سے بڑی مچھلی340 روپے فی کلو، دودھ 190 روپے فی کلو اور دہی 220 روپے فی کلو، جبکہ چکن اور کوکنگ آئل کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد دادلو خان زہرانی نے تمام تاجر رہنمائوں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کریں اور قیمتوں کی فہرست ہر صورت دکانوں کے سامنے لگائیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔

اجلاس میں ضلع جیکب آباد کے تمام تعلقہ جات کے اسسٹنٹ کمشنرز، مختارکار، چیمبر آف کامرس،مارکیٹ کمیٹی، بیورو آف سپلائی کے سربراہان نے شرکت کی۔