حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے؛ نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ

15

بیجنگ،19اکتوبر  (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ  نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں بھی زراعت کے شعبے کو شامل کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے چائنا  آئل اینڈ فوڈ  سٹفس کی صدر لوآن رائیچینگ  کی قیادت میں وفد سے  ملاقات میں  کیا۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے شرکاء کو پاکستان کے زرعی شعبے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جب کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں بھی زراعت کے شعبے کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے کوشاں ہے بلکہ زرعی پیداوار کی پراسیسنگ اور برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

چائنا  آئل اینڈ فوڈ  سٹفس (کوفکو) کے وفد  نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا۔