روڈ یوزرز کا موٹروےپولیس پر اعتبار اس ادارے کی کامیابی کی پہچان ہے؛ڈی آئی جی

65

شیخوپورہ،19اکتوبر(اے پی پی):کمانڈنٹ موٹروے ٹریننگ کالج ڈی آئی جی سید حشمت کمال نے کہا کہ روڈ یوزرز موٹروےپولیس پر اعتبار کرتے ، سنتے ہیں اور ان پر عمل کرتے ہیں اور  یہ اوصاف کسی ادارے کی کامیابی کی پہچان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں پروبیشنرز افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کمانڈنٹ کالج سید حشمت کمال نے کہا کہ  کسی بھی ادارے کی کامیابی میں تربیت کلیدی کردار ادا کرتی ، نئے بھرتی ہونے والے افسران موٹروےپولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں مثبت کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ موٹروےپولیس کا حصہ ہونا ہی مورال بلند ہونے کی بڑی وجہ ہے، موٹروے پولیس افسران کی تربیت نئے چیلینجز سے نبردآزما ہونے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ڈپٹی کمانڈنٹ عاطف شہزاد اور سی پی او ایڈمن قاضی صابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔