اسلام آباد،31اکتوبر (اے پی پی): پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے روانڈا سینیٹ کے صدر ڈاکٹر کالندا فرانسواں زیویئر کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں وفد کو ایوان بالا کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی۔روانڈا کی سینیٹ کے صدر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔