رینالہ خورد؛ٹریفک حادثات میں لڑکی سمیت دوافراد جانبحق، نعشیں ہسپتال منتقل

30

رینالہ خورد،04اکتوبر(اے پی پی):قومی شاہراہ پراخترآباد کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے سڑک پار کرنے والے ایک نامعلوم معمر شخص کو ٹکر ماردی جسکوفوری طور پرہسپتال منتقل کیاگیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔دوسراحادثہ اندرون جی ٹی روڈ پرپر پیش آیاجہاں ایک تیزرفتارگاڑی نے سڑک کنارے چلنے والی ایک لڑکی کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئی، نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔