رینالہ خورد،01اکتوبر(اے پی پی): محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں مردہ اورلاغر مرغیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتاراورگاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے ۔
محکمہ لائیو سٹاک کواطلاع ملی کہ ایک ویگن ڈالانمبرایس جی ڈی 2737پرملزم رمضان مردہ اورلاغر مرغیاں سپلائی کرنے کے لیے اوکاڑہ سےدیگرعلاقوں کے شوارماپوائنٹ اور تکہ شاپ کے لیےجارہاہے، لائیو سٹاک کے عملے نے نہرلوئرباری دوآب کے کنارے ناکہ لگاکرگاڑی کوقبضے میں لیتے ہوئے گاڑی سے تین سو مردہ اورلاغرمرغیاں برآمد کرکے قبضے میں لیکرگاڑی اور ملزم رمضان کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیاہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے لائیوسٹاک کی رپورٹ پر کاروائی کاآغاز کردیاہے۔