سابق نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو کی جیکب آباد آمد، مختلف قبائل میں وفات پانے والوں کے ورثاء سے تعزیتیں کیں

50

 

جیکب آباد،23اکتوبر(اے پی پی):سابق نگران وزيراعظم محمد مياں سومرو کی تحصیل ٹھل آمد،محمد میاں سومرو نے مختلف قبائل میں وفات پانے والوں کے ورثاء سيد واحد بخش شاھ، سيد سکندرعلی شاھ،عبدالنبی کھوسو،محبوب علی سومرو،شکيل لاشاری اور دیگر سے تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔

سابق نگران وزيراعظم محمد مياں سومرو، تحصیل ٹھل میں مقتول حافظ معظم نوناری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے لگے دھرنے والی کیمپ میں پہنچ کر شہید حافظ معظم نوناری کے ورثاء سے تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم محمد میاں سومرو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقتول حافظ معظم نوناری کے واقع پر افسوس ہوا اور اس واقع کی مذمت کرتا ہوں، مقتول کے لواحقین سے انصاف کیلے ہر ممکن مدد کی جائے گی اور مدد کرنے کے لیے تیار ہیں،قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ورثاء سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔