ساہیوال؛پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ، لاکھوں روپے کی منشیات برآمد، ایک ملزم گرفتار، مقدمہ درج

23

ساہیوال ،یکم اکتوبر(اے پی پی ): پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکرلی ، ایک ملزم گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ،ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی اللہ دتہ شاہین نے ہمراہ ٹیم منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قبضہ سے 6 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کرلی۔