ساہیوال،20 اکتوبر(اے پی پی ): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ایڈیشنل آئی جی ہیڈ آف ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن کے مطابق اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال سعیداحمدلودھی کی زیر نگرانی انسپکٹر ٹریفک ہیڈ کوارٹر رائے خضر حیات انجم نے ہمراہ سپیشل ٹیم برائے کمپین ہیلمٹ کے حوالے سے کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ہائی کورٹ کے آڈرز پر من و عن عملدرآمد کے حوالے سے پاکپتن چوک میں موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ کو 2000روپے جرمانہ کیا گیااور شہریوں کو ہیلمٹ پہن کر روڈ پر آنے کے لیے آگاہی بھی دی گئی۔
اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر رائے خضر حیات نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے چلان کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی میں ہیلمٹ کا استعمال آپ کی زندگی کا ضامن ہے اس لیے ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں تاکہ آپ سب کی زندگیاں حادثات سے محفوظ بنائی جاسکیں۔