ساہیوال ؛ مڈھالی روڈ  بحالی کا کام شروع، منصوبے میں تاخیر پر چینی کمپنی پر جرمانہ  عائد

12

ساہیوال،23اکتوبر(اے پی پی): مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ بچھانے کے بعد سڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے  جو 9نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ اس اہم سڑک پر کام میں سست روی پر سٹی مینجر پسپ کیجانب سے چینی کمپنی کو8کروڑ14لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

 یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے حولے سے ہونے والے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔کمشنر نے فتح شیر روڈ پر جاری ڈرین کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کر کے بائیں طرف پر اسفالٹ کا کام بھی9نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔ انہوں نے سوئی نادرن پائپ لائنز کی طرف سے گیس پائپ بچھانے کے دوران پانی کے پائپ توڑنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیا اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ کو انکوائری کا حکم دیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان اور پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔