سرد ترین صحرا میں سرفرنگا جیپ ریلی 6 اکتوبر سے شروع ہوگی

30

اسلام آباد، یکم اکتوبر(اے پی پی ):سرد ترین صحرا میں سرفرنگا جیپ ریلی 6 اکتوبر سے شروع ہوگی، دنیا کے سرد ترین اور بلند ترین صحرا میں تین روزہ جیپ ریلی کا انعقاد 6 سے 8، اکتوبر 2023 کو ہوگا۔گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں واقع برف پوش پہاڑوں سے گھیرا ہوا سرفرنگا صحرا 7500 سے 8,202فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ریلی میں گاڑیوں کی80 کلو میٹر طویل ریس کے علاوہ علاقائی کھیلوں ، موسیقی، ثقافتی نمائش اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی۔

اس سلسلے میں گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی اور میڈیا کو ریلی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیر براۓ سیاحت غلام محمد، ایم ڈی، پی ٹی ڈی سی، آفتاب رانا اور پاک ویل کے سی ای او  سنیل منج بھی موجود تھے۔